• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: اہواز میں گیس اخراج سے دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 9 زخمی

ایرانی شہر اہواز کی ایک عمارت میں گیس لیکیج ( گیس کے اخراج) سے دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکا جنوب مغربی ایران کے اہواز شہر کی مارکیٹ میں واقع رہائشی عمارت میں ہوا۔ اہواز دھماکے میں 2 رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، جبکہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کا بھی نقصان ہوا۔ 


خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ اہواز گیس لیکیج ( گیس کے اخراج) دھماکے میں جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور چار مرد شامل ہیں۔ 

اہواز گیس لیکیج ( گیس کے اخراج) دھماکے سے تباہ عمارت کے ملبے میں دبنے والے افراد کی تلاش اور امدادی کام جاری ہے۔

تازہ ترین