• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: ماسک نہ لگانے پر 5 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

ایران میں کورونا کیسز پانچ لاکھ کے قریب پہنچ گئے، کیسز بڑھنے پر دارالحکومت تہران میں آج سے ماسک لگانے کی پابندی لازمی کر دی گئی، خلاف ورزی پر 5 لاکھ ایرانی ریال جرمانہ ہوگا۔

پابندی کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کو اپنی بیماری سے متعلق دوست احباب اور دفتری ساتھیوں کو آگاہ کرنا بھی لازمی ہوگا اور جو ایسا نہیں کرے گا اس پر 20 لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔


کیسز بڑھنے پر تہران میں اسکول، مساجد، ریستوران، کاروبار تین اکتوبر سے ایک ہفتے کے لیے بند کیے گئے تھے، کیسز میں مسلسل اضافے پر گذشتہ روز تہران کے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی تھی۔

ایران میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ اور اموات اٹھائیس ہزار سے زائد ہیں۔

تازہ ترین