• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ حبا علی نے اپنی زندگی کے نئے آغاز پر مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

حال ہی میں بزنس مین سلمان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ نے اپنے نکاح کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے شوہر کے لیے ایک طویل نوٹ لکھا اور ساتھ ہی مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خبر شیئر کرنے کے بعد اداکارہ کو مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے تھے، اسکے جواب میں حبا نے اپنے تمام مداحوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شادی کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنا نام بھی تبدیل کر کے ’حبا سلمان‘ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی یہ دوسری شادی ہے، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے۔

حبا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نکاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’قبول ہے‘ لکھا اور اپنی شادی کی خبر کی تصدیق کی تھی۔

حبا علی نے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے اپنے پرائے، بے تابیاں، پرفیوم چوک جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

تازہ ترین