لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی ریلی کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیشن کے بیان کے مطابق اِس اقدام کا مقصد اِس امر کو یقینی بنانا ہے کہ ریاست تمام شہریوں کے پُرامن اجتماع کی آزادی کے حق کا احترام و تحفظ کرے جس کی ضمانت انہیں دستورِ پاکستان کےآرٹیکل 16 اور شہری و سیاسی حقوق کے عالمی میثاق (آئی سی سی پی آر)کے آرٹیکل 21 میں دی گئی ہے۔