کراچی( نیوز ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے حلال گوشت کے لئے ذبح خانوں پر پابندی کی درخواست مسترد کردی، ذبح خانے میں حلال گوشت مسلمانوں کے لئے استعمال ہوتا ہے ،بھارتی سپریم کورٹ کی جسٹس سنجے کشن کاؤل کی سربراہی پر مشتمل بینچ نےدرخواست گزار سے ذبح خانوں پر پابندی کی درخواست کی وجہ پوچھتے ہوئے کہا کہ کس نیت کے تحت پٹشن دائر کی گئی ہے، عدالت نے کہا کہ ، عدالت عوام کے کھانے کی اشیاء پر پابندی نہیں لگا سکتی ، عدالت کا کہنا تھا کہ اگر کوئی حلال گوشت کھانا چاہتا ہے تو وہ حلال گوشت کھائے اگر کوئی جھٹکے کا گوشت کھانا چاہتا ہے تو یہ گوشت کھائے اگر کوئی سبزی کھانا چاہتا ہے تو سبزی کھائے عدالت کا کہنا تھا کہ قانون اجازت نہیں دیتا کہ کسی کو مذہب کی بنیاد پر کھانے سے روکا جائے۔