• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا منی لانڈرنگ کیس: زرداری اور فریال عدالت میں پیش نہ ہوئے


اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت آصف زرداری اور فریال تالپورعدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے گواہان کو عدالت میں پیش کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے استفسار کیا کہ ملزمان کہاں ہیں؟

ملزم عبدالغنی مجید نے جواب دیا کہ بتایا جا رہا ہے کہ آج وکلاء کی ہڑتال ہے۔

جج اعظم خان نے کہا کہ جو ملزمان پیش نہیں ہوئے ان کے وارنٹس جاری کریں گے۔

ملزم عبدالغنی مجید نے عدالت سے استدعا کی کہ ابھی کچھ دیر انتظار کر لیں۔


اس موقع پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔

بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ہڑتال کی وجہ سے فاروق نائیک کو بھی عدالت سے باہر جانے کی درخواست کر دی جس پر فاروق ایچ نائیک کمرۂ عدالت سے واپس چلے گئے۔

فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت ملتوی کی جائے۔

تازہ ترین