• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

آصف زرداری کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری خرابی طبیعت کے باعث کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل ، ترجمان بلاول ہاوٴس کے مطابق بلاول بھٹو خود آصف زرداری کو ہسپتال لیکر پہنچے، ابتدائی معائنہ کے بعد ڈاکٹروں کی تجویز کیمطابق سابق صدر کو اسپتال میں ایڈمٹ کروایا گیا ۔ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق آصف زرداری کا شوگر لیول بہت نیچے آگیا تھا،جس کی وجہ سے انہیں نجی اسپتال لایا گیا۔ اسپتال منتقلی کے بعد ابتدائی طور پر سابق صدر کے کچھ ٹیسٹ بھی کئے گئے ،ڈاکٹر عاصم کا مزید کہنا ہے کہ ٹیسٹ کی حتمی رپورٹ آجانے کے بعد مزید علاج کیا گیا۔

تازہ ترین