• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک خود کو محفوظ محسوس کرتی ہوں، کومل عزیز

جیو انٹرٹیمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’رازِ اُلفت‘ میں صہبا کا کردار ادا کرنے والی نامور اداکارہ کومل عزیز نے اُن کے لباس پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک میں محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

حال ہی میں کومل عزیز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ترکی کے مشہور ’بوڈرم ساحل‘ پر موجود ہیں جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

The bodrum sea and my dress matched today ‍️

A post shared by Komal Aziz Khan (@komalazizkhan.official) on


انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کومل عزیز نے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا لباس بوڈرم ساحل سے مماثلت کر رہا ہے۔‘

کومل عزیز کی تصویر پر جہاں اُن کے مداحوں نے اداکارہ کے لیے تعریفی پیغامات جاری کیے تو وہیں کچھ ایسے صارفین بھی ہیں جو کومل عزیز کے لباس کو دیکھتے ہوئے اُن پر تنقید کر رہے ہیں۔

اُنہی سوشل میڈیا صارفین میں سے ایک جواد نامی صارف ہے جس نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن پر شدید تنقید کی۔

جواد نامی صارف نے لکھا کہ ’پاکستان سے باہر جاتے ہی اِن کی حیا اِن کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے اور مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی۔‘

صارف کے تنقید بھرے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے کومل عزیز نے لکھا کہ ’ایسا اس لیے ہے کیونکہ ہم بیرون ممالک اپنی مرضی کے لباس پہنتے ہیں، اکیلے سفر کرتے ہیں او ر پھر بھی خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔‘

کومل عزیز نے لکھا کہ ’بیرون ممالک میں ہمارا سامنا آپ جیسے نفرت انگیز لوگوں سے نہیں ہوتا ہے جو مذہب کا غلط استعمال کرتے ہوئے نفرت پھیلاتے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میرے اعمال میرے ساتھ ہیں اور آپ کو ان کی فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔‘

واضح رہے کہ کومل عزیز پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، اُن کے مشہور ڈراموں میں بھروسہ پیار تیرا، راز اُلفت، میں نہ جانوں اور گُمراہ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

تازہ ترین