• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کے حامل عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر دلعزیز اداکار عمران اشرف نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔



جیو ڈرامہ سیریل ’ کہیں دیپ جلے ‘ کے اداکار عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اُنہوں نے حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں، عمران اشرف نے سیاہ رنگ کا مغربی لباس اور فان رنگ کا کوٹ پہنا ہوا ہے اور تصویر بنوانے کے لیے پوز دے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

Shuker ALHAMDULILLAH I am no one

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan) on


تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’شکر الحمدللّٰہ، ‘ اور ساتھ میں عاجزی و انکساری کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ذات کے لیے لکھا ہے کہ’ وہ کچھ بھی نہیں ہیں۔‘

عمران اشرف کی تصویر اور کیپشن اُن کے مداحوں سمیت شوبز انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کو بھی خوب بھا گیا ہے۔

نامور اداکار اعجاز اسلم نے عمران اشرف کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اُنہیں ’ہیرو‘ قرار دیا ہے جبکہ اداکارہ کِنزہ ہاشمی کی جانب سے بھی عمران اشرف کی تعریف کرتے ہوئے اُن کی پوسٹ پر ’ماشااللّٰہ‘ کا کمنٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عمران اشرف کے مداحوں کی جانب سے بھی اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے خوب تعریفی کمنٹ کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین