• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ وہ شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کردار بامسی کے بہت بڑے مداح ہیں۔

اسلامی فتوحات پر مبنی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں نے جہاں تمام پاکستانی عوام کو اپنی سحر میں جکڑ لیا ہے تو وہیں نامور اداکار عمران اشرف نے بھی اپنے مداحوں کو ایک اہم انکشاف سے آگاہ کردیا ہے۔

حال ہی میں عمران اشرف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکار سُرخ رنگ کے کُرتے میں ملبوس ہیں۔

View this post on Instagram

Tum hotay kon ho yaad NA anay walay ?

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan) on


تصویر کے کیپشن میں عمرا ن اشرف نے کسی بھی شخص کو مخاطب کیے بغیر سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’تُم ہوتے کون ہو یاد نہ آنے والے؟‘

عمران اشرف کی پوسٹ پر جہاں اُن کے کئی چاہنے والوں نے مثبت ردعمل دیا ہے تو وہیں ایک صارف نے اداکار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ  ’عشق اور محبت پر مبنی ڈراموں کو فروغ دینے کے بجائے اُن لاکھوں سنگین معاشرتی مسائل پر توجہ دیں جن سے ہمارا معاشرہ بدتر ہوتا جارہا ہے۔‘

صارف نے اپنے کمنٹ میں اُن پاکستانی فنکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ارطغرل غاز ی کو نشر کرنے سے اِس ملک کی ثقافت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

عمران اشرف نے صارف کی تنقید کا جواب بڑے ہی پُرسکون انداز میں دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں تو خود بڑے ہی شوق سےارطغرل غازی دیکھ رہا ہوں اور میں بامسی کا بہت بڑا مداح بھی ہوں۔‘

واضح رہے کہ تُرک اداکار نورالدین سونمیر نے ارطغرل غاز ی میں بہادر سپاہی اور ارطغرل کے قریبی دوست بامسی کا کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے۔

تازہ ترین