• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈگری، ایڈیشنل ایم ایس لاہور جنرل اسپتال گرفتار

جنرل اسپتال لاہور کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر محمد اجمل کو جعلی ڈگری کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈی جی گوہر لطیف کے مطابق ڈاکٹر محمد اجمل کو بہاول پور میں ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم ڈاکٹر محمد اجمل نے1996/97ء میں ایف ایس سی کی جعلی ڈگری لی تھی۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈی جی نے مزید بتایا کہ ملزم نے میڈیکل کے تیسرے سال میں پنجاب میں مائیگریشن کرا لی تھی۔


گوہر نفیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ جعلی ڈگری کی وجہ سے گرفتار ہونے والے ڈاکٹر محمد اجمل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین