اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پتھرکھانے پڑے توبھی کھا لیں گے اور لاٹھی چارج کیلئے بھی تیار ہیں، دسمبر تک ہم اپنا کام دکھادیں گے۔ اپوزیشن کو جلسوں سے روکا کس نے تھا جو یہ لوگ اجازت کی بات کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کر تے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ، جلسے اور ریلیاں حکومت پردباؤ بڑھانے کے حربے ہیں، ضرورت پڑی تو نوازشریف بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کئی ماہ تک ڈی چوک پرغیرقانونی بیٹھے رہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ جنوری تک سلسلہ آگے جائے گا، حکومت ناکام ہے اور حکومت کیلیے ہرلمحہ بھاری ہے اور ہم نے انہیں بہت وقت دیا ہے۔ نومبر دسمبر تک ہم اپنا کام دکھا دیں گے۔وزیراعظم نے وکلا کی تقریب میں کوئی کام کی بات نہیں کی اور سرکاری اخراجات پر پارٹی کنونشن کا انعقاد نہیں کیا جاسکتا۔