• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہولتوں سے آراستہ لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ مکمل، بلاول افتتاح کرینگے

کراچی (رپورٹ / رفیق بشیر) سندھ میں سہولتوں سے آراستہ لاڑکانہ انڈسٹریل اسٹیٹ مکمل تیار ہے جس کا افتتاح بلاول بھٹو زرداری اسی ماہ کریں گے تاہم صنعتکاروں کا شکوہ ہے کہ موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹ تباہ ہوچکے ہیں انہیں بہتر کرنے کی بجائے نئے انڈسٹریل اسٹیٹ بنائے جارہےہیں ۔ ادھر ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ پرویز احمد بلوچ کا کہنا ہےکہ صنعتکاربھی سائٹ لمیٹڈ سے تعاون نہیں کررہے ہیں ، ادارہ مالی مشکلات کا شکار ہے اس لئے ترقیاتی کام نہیں ہورہے ۔ تفصیلات کےمطابق سندھ کا سب سے زیادہ خوبصورت اور تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ انڈسٹریل اسٹیٹ لاڑکانہ کا منصوبہ ایک سال سے زائد عرصے سے مکمل ہوچکا ہے اور اب 7ماہ کی تاخیر کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی ماہ کے آخر میں افتتاح کریں گے۔ سائٹ لمیٹڈ کے زیر کنٹرول انڈسٹریل اسٹیٹ تباہ حال ہوچکے ہیں ، کراچی ، حیدرآباد ،نوری آباد اور سکھر سائٹ کی تمام سڑکیں خستہ حال ہوچکی ہیں اور سڑکوں پر دھول مٹی اور کھڈوں نے صنعت کاروں کو آمد ورفت میں مشکلات کا شکار کررکھا ہے ،سندھ کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر صنعتکار دل برداشتہ ہوچکے ہیں اور کئی بڑے صنعت کار اپنی فیکٹریاں پنجاب منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

تازہ ترین