• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے انتقام کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا: سعد رفیق


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے انتقام کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت ہوئی، اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہو جائے تو حالات پہلے جیسے نہیں رہتے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کےنام پر عمران خان جیسی آمریت لے کر آئیں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ بغاوت کے مقدمے سے جگ ہنسائی ہوئی ہے، حکومت بیک فٹ پر چلی گئی ہے۔


ان کا مزید کہنا ہے کہ شرارتوں کا حکومت کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، حکومت مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے مگر جلسہ نہیں رکے گا۔

خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت امن و امان قائم رکھے، اپوزیشن کا قانون توڑنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

تازہ ترین