• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی اداکارہ گیل گادوت ’قلو پطرہ‘ بننے کے لیے تیار

قدیم مصری ریاست کی ملکہ ’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر بننے والی ہالی ووڈ فلم کے لیے اسرائیلی اداکارہ گیل گادوت کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

قلوپطرہ روایتی لحاظ سے مصری ملکہ نہیں تھیں بلکہ انہوں نے شعوری طور پر مصری ہونے کا انتخاب کیا۔

اسرائیلی اداکارہ گیل گادوت کی بطور قلوپطرہ انتخاب کی خبروں نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر رکھا ہے۔

اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والی اداکارہ نے قلوپطرہ کے کردار کے لیے خود کو منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا جو اس جانب اشارہ ہے کہ وہ اس کردار کے بارے میں خواب دیکھ رہی تھیں۔

35 سالہ گیل گادوت اسرائیلی قصبے روش ہینڈ میں ایک قدامت پسند یہودی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہیں اپنی قومیت پر فخر ہے اور وہ اپنی خوبصورتی کے بل بوتے پر فنی میدان میں داخل ہوئیں۔

گادوت 2004 میں مس اسرائیل رہ چکی تھیں اور مس یونیورس کے مقابلے میں اسرائیل کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ملکہ قلوپطرہ کے کردار کے انتخاب کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ملکہ مصر کو اپنے کیریئر کا ایک اہم پروجیکٹ سمجھتی ہیں اور انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

’قلو پطرہ‘ کی زندگی پر اسی نام سے بنائی جانے والی فلم کی ہدایات معروف خاتون ہدایت کارہ پیٹی جینکنس دیں گی جنہوں نے ہالی ووڈ فلم ’ونڈر ویمن‘ کی ہدایات بھی دی ہیں۔

تازہ ترین