• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کہ وہ دیانت دار ہیں، شیخ رشید


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اس لیے ہوں کہ وہ دیانت دار ہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپنے مخالفین پر تنقید کے نشتر چلائے اور کہا کہ جو کرنا ہے کرلیں، آپ کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے، جمہوریت میں کورٹ کو سب سے زیادہ عزت دی جاتی ہے، عدلیہ آپ کے حق میں فیصلہ کرے تو میٹھا میٹھا ہپ ہپ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے زیادہ لوگ نہیں جمع کر سکیں گے، 31 دسمبر تک جھاڑو پھر جائے گی، 20 فروری سے پہلے حالات ٹھیک ہو جائیں گے، سینیٹ الیکشن آئندہ برس مارچ میں اپنے وقت پر ہوں گے اور ہم پہلے سے زیادہ سیٹیں لیں گے، ہم کہیں نہیں جا رہے۔

وزیرِ ریلوے نے کہا کہ 126 دن کے دھرنے کے بعد بھی ہم حکومت نہیں اتار سکے اور ہمیں عدالتوں میں جانا پڑا، یہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے جو چاہتا ہے کہ ہر فیصلہ اِن کے حق میں ہو۔


شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دو دنوں میں پتہ لگ جائے گا اپوزیشن سارے پاکستان سے کتنے لوگ اکٹھا کرسکتی ہے، مجمع تو سارا مولانا فضل الرحمن کا ہوگا۔

 شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کہتےہیں، میں تو عمران خان کا مخالف ہوں، جبکہ نواز شریف کہتے ہیں میں عمران کا نہیں اسے لانے والوں کا مخالف ہوں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ جو کرنا ہے کرلیں، یاد رکھیں، اب ن لیگ  کی پاکستان میں کوئی سیاست نہیں ہے۔

تازہ ترین