• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکس قرض دینے کے بجائے ڈپازٹس سے سرمایہ کاری کرنے لگے

عوام سے ڈپازٹس لے کر بینکنگ شعبہ قرض فراہم کرنے کے بجائے سرمایہ کاری کررہا ہے۔ معاشی ترقی کے لیے بینکاری شعبے کا کام عوام سے ڈپازٹس لے کر کاروباری سرگرمیوں کے لیے قرض فراہم کرنا ہے،  لیکن پاکستانی بینک کا چلن کچھ اور ہی ہوچکا ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر میں بینکوں کے ڈپازٹس اسٹاک 558 ارب روپے سے بڑھ کر 16 ہزار 886 ارب روپے ہوگئے۔


جبکہ بینکوں نے ماہ ستمبر میں 41 ارب روپے مالیت کے قرض جاری کیے ہیں اور 221 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال ستمبر کے مقابلے میں  بینکاری شعبے کی سرمایہ کاری 1821 ارب روپے اضافے سے 11 ہزار 90 ارب ہوگئی ہے۔

ایک سال میں بینکاری شعبے کے قرضوں کا اسٹاک 119 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 94 ارب روپے ہے۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بینکاری شعبے کے قرضوں کا اسٹاک 108 ارب روپے کم ہوا ہے۔

تازہ ترین