• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

اماراتی وزراتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات میں کورونا سے 1،431 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ دو اموات ریکارڈ ہوئیں۔


 دبئی سے جاری اماراتی وزارتِ صحت کے اعلامیے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 39 ہوگئی۔

وزراتِ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں متحدہ عرب امارات میں 1652 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 1 لاکھ 3 ہزار 132 ٹیسٹ کیے گئے۔

متحدہ عرب امارات میں اب تک 450 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر چکے ہیں۔

تازہ ترین