اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنماءنہال ہاشمی نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ شرمین عثمانی کا مسلم لیگ( ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے مسلم لیگ( ن) میں کبھی کوئی عہدہ نہیں لیا ۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ شرمین عثمانی کا مسلم لیگ( ن) سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ وہ ایک اچھی وکیل ہیں اوروکلاء تحریک میں شامل تھیں ۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ شرمین عثمانی پارٹی رکن نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی کوئی عہدہ لیا ۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ کہا تھا کہ شرمین عثمانی مسلم لیگ( ن) کی رکن ہیں اس لئے ان کے خاوند جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کو پانامہ لیکس کے لئے تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے طور پر قبول نہیں کر سکتے۔