• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان، آرمینیا کی لڑائی روکنے کیلئے ترکی، روس پھر کوشاں

ماسکو(اے ایف پی/جنگ نیوز) آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان لڑائی رکوانے کیلئے عالمی سطح پر ایک بار پھر کوشش کی گئی ہےاور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترک صدر اردگان سے ٹیلفونک گفتگو میں کہا کہ عالمی رہنمائوں کو اس کیلئے تعاون کرنا ہوگا، دوسری جانب آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشنیان نے کہا ہے کہ آذربائیجان کا مقصد نگورنو کاراباخ کے مکمل علاقے پر قبضہ کرنا ہے۔ پاشنیان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آذربائیجان اور ترکی ’اپنی جارحیت‘ روکنے کو تیار نہیں ہیں۔ادھر آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا کہ شہری علاقوں کی جانب میزائل کرنے والی آرمینیا کی دو سائٹس کو تباہ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین