ملتان ( سٹاف رپورٹر) نو منتخب اراکین پی ایم اے ملتان کے وفد نے شہباز شریف ہسپتال کے ڈاکٹرز کے دعوت پر ہسپتال کا دورہ کیا اور نو منتخب اراکین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پرائمری و سیکنڈری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔کمیونٹی کے تعاون پر شکر گزار ہیں اور ہمیشہ ان کے ہم قدم رہیں گے، تقریب میں ڈاکٹر رانا خاور لطیف، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر خلیل خان ، ڈاکٹر نوید اسلام، ڈاکٹر عابد کانجو، عمران یوسف و دیگر موجود تھے۔