ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف نے شعبہ خواتین ضلع ملتان کی عہدے داروں کی تقرریکا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے ، جس کے مطابق ذہین کنول کو ضلعی صدر اور شازیہ وحید بھٹی کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ،دیگر عہدے داروں میں سینئر نائب صدر غزل غازی ، نائب صدور پر سحر بخاری اور فرزانہ ارم ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شازیہ عباس کھاکھی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز میں ملتان سیدہ عروج فاطمہ ، جلال پور کی ذکیہ بی بی ،شجاع آباد نادیہ حیات ،انفارمیشن سیکرٹری گلناز کاشف ، فنانس سیکرٹری پر عابدہ پروین کو مقرر کیا گیا ہے۔