آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زمبابوے کرکٹ کا 5 رکنی وفد واپس روانہ

زمبابوے کرکٹ کا 5 رکنی وفد پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا، وفد نے پاکستان میں انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

زمبابوے کرکٹ کا پانچ رکنی ہفتے کو لاہور پہنچا ، وفد نے لاہور کے علاوہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لیا اور پاکستان میں کیے جانے والے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

پاکستان کے دورے پر آنے والے وفد کو سیکیورٹی اور بائیو سیکور ببل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، وفد نے قذافی اسٹیڈیم اور پنڈی اسٹیدیم میں بھی انتظامات کا جائزہ لیا ۔


وفد نے ہوٹل سمیت دیگر مقامات کا بھی جائزہ لیا جہاں مہمان ٹیم دورے کے دوران جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی ، مہمان ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید