• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے کیخلاف سیریز، ٹیم سلیکشن پر مصباح الحق کی ابتدائی مشاورت مکمل

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے ٹیم سلیکشن پر ابتدائی مشاورت مکمل کر لی ہے۔

مصباح الحق نے راولپنڈی میں نیشنل ٹی20 کپ کے دوران سلیکٹرز سے مشاورت کی۔

چیف سلیکٹر اس سے قبل مشاورتی عمل کے لیے راولپنڈی گئے، وہاں انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر نے اس موقع پر صوبائی ایسوسی ایشنز کے کوچز اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان سے مشاورت کی۔


ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ اس دوران دو، تین بیٹسمینوں کی کارکردگی سے متاثر ہوئے جبکہ دیگر بیٹسمینوں کے تسلسل کے ساتھ پرفارم نہ کرنے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

مصباح الحق نے بولرز کے پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں مؤثر ثابت نہ ہونے پر تشویشن کا اظہار کیا جبکہ بولرز کی فٹنس بھی متاثر کن نہیں۔

اس سے پہلے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے ملتان میں بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔

زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب زمبابوے پہلے ہی دورہ پاکستان کے لیے اپنے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔

تازہ ترین