• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: بیلجیئم کے شہریوں پر یورپی ملکوں میں سفر پر پابندیاں

بیلجیئم کی وزارت صحت کے مطابق بیلجئیم کےشہریوں پر یورپین یونین میں سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔

برسلز سے جاری بیلجیئم کی وزارت صحت کے حکم نامے کے مطابق بیلجیئم کے شہریوں کے لیے یورپی یونین کے 27 ممالک ریڈ زون قرار دیدیئے گئے ہیں اور جمعہ 16 اکتوبر سے بیلجیئم کے شہری صرف یورپین زون میں سفر کرسکیں گے۔ 


وزارت صحت نے مزید کہا کہ  بیلجیئم کے شہری سرحد پر واقع کسی ملک میں سفر نہیں کرسکتے۔ 

بیلجین حکام کا کہنا ہے کہ یورپ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ جس کے حوالے سے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین