• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش: 2012 کے گینگ ریپ کیس کے 5 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی

بنگلادیش میں 2012ء کے گینگ ریپ کیس کے 5 مجرمان کو سزائے موت سنا دی گئی۔

بنگلادیش کے ضلع Tangail میں خصوصی ٹریبونل نے 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔


 رواں ہفتے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے زیادتی کے مجرموں کیلئے موت کی سزا کا اعلان کیا گیا تھا۔

جس کے بعد زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا پہلا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

بنگلادیش میں شدید مظاہروں کے بعد وزیر اعظم نے زیادتی کے مجرموں کیلئے موت کی سزا کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین