• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق زور زبردستی سے کوئی منصوبہ شروع نہیں کرے گا، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت جزیروں کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے، جزیروں کی آمدنی سندھ حکومت کو ملے گی، ہم سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کریں گے۔

کراچی میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کو آرڈیننس پر تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے گا، وفاقی حکومت زور زبردستی سے کوئی منصوبہ شروع نہیں کرے گی، جبکہ عمران خان کبھی ماحولیات کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔


گورنر سندھ نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ پر منصوبہ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر مکمل کریں گے،  سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کئے بغیر منصوبہ شروع نہیں ہو گا، یہ ایسا منصوبہ ہو گا جس سے دنیا کے بہترین جزیروں کا مقابلہ کر سکیں گے،  جبکہ ان جزیروں سے سندھ میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، اگر اجناس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تو ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔

تازہ ترین