• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں کورونا وائرس بڑھنے پر ہائی لیول الرٹ، ریسٹورنٹس میں اکٹھے بیٹھنے پر پابندی

لندن میں کورونا کیسز بڑھنے پر پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ کورونا خطرے کا الرٹ ہائی لیول پر کر دیا گیا ہے، غیر ضروری سفر کے ساتھ شہریوں کے ایک دوسرے کے گھروں میں جانے اور ریستوران میں ایک ساتھ بیٹھنے پر پابندی ہوگی، جس کا اطلاق جمعہ کی رات سے ہوگا۔

برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کیسز میں مسلسل اضافے پر لندن کو کورونا کے میڈیم لیول سے ہائی الرٹ لیول میں شامل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔


میٹ ہینکوک کا کہنا تھا کہ لندن میں کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی، لندن کے ساتھ نزدیکی کاؤنٹیز میں بھی ہائی الرٹ کیا جائے گا۔

برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صورتحال بہتر ہونے سے پہلے بدترین ہوگی اور ہمیں اس کے لیے اقدامات کرنے ہیں، اگر دیر کی تو دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے اموات میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ لندن میں ایک لاکھ افراد میں سے ہر ہفتے 100 سے زائد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آرہا ہے۔

تازہ ترین