• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہد مصطفیٰ نے ایکشن سین کی جھلک شیئر کردی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے اپنی آنے والی فلم کے ایک سین کا منظر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ نے فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں شامل اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ فلمائے گئے سین کی جھلک شیئر کی۔


فہد مصطفیٰ کے علاوہ اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اسی فلم کی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

ماہرہ خان نے تصاویر کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ اس فلم کا ٹیزر ہفتے کو ریلیز کیا جارہا ہے۔


فلم کے دونوں مرکزی اداکاروں کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

تازہ ترین