کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے کہا ہے کہ میری تجویز ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے شہر کے تین بڑے مسائل پینے کے پانی، ٹرانسپورٹ اور سیوریج فوری حل کرنے کی ضرورت ہے کورونا وائرس سے ابھی ہم جیتے نہیں ہیں اس کے خلاف جنگ جاری ہے اور جیت کے قریب ہیں۔