ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز ڈی ایس ریلوے ملتان دفتر میں ڈویژنل افسران کی میٹنگ کی صدارت کی، اس موقع پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نوید مبشر نے ڈویژن کی کارکردگی اور ریلوے زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف آپریشن بارے بریفنگ دی،اس موقع پر ڈویژنل افسران کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔