معروف ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا کی دوسری اہلیہ شی شریعت زادے کینیڈین مسلمان ہیں جبکہ ان کے آباؤ اجداد کا تعلق ایران سے ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹس میں جان سینا کی بیوی شی شریعت زادے کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایرانی نژاد کینیڈین ہیں اور وہ کینیڈا کے شہر وانکور میں ٹیکنالوجی ادارے میں ملازمت کرتی ہیں۔
1989 کو کینیڈا میں پیدا ہونے والی 31 سالہ شی شریعت زادے کینیڈا کے شہر وانکور میں مقیم ہیں۔
اداکارہ نے اعلیٰ تعلیم ’دی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا‘ سے حاصل کی، انہوں نے الیکٹریکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ میں اپنی ڈگری مکمل کی اور پروڈکٹ مینیجنگ اور انجینئرنگ کو بطور پیشہ اختیار کیا۔
کینیڈا کی مشہور و معروف شخصیات میں شامل شی شریعت زادے کی جان سینا سے 2019 کے آغاز میں کینیڈا میں اس وقت ملاقات ہوئی جب اداکار وہاں فلم کی شوٹنگ کےلیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مبینہ طور پر خبر سامنے آئی کہ ریسلنگ کی دنیا کے معروف کھلاڑی جان سینا نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت زادے سے فلوریڈا میں خاموشی سے شادی کرلی ہے، 2012 کے بعد جان سینا دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
43 سالہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے اپنی شادی کو ابھی تک تو منظر عام پر نہیں لائے تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ جان سینا نے شادی کی ایک چھوٹی تقریب منعقد کی جس میں قریبی لوگوں نے شرکت کی۔
رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور اداکار نے با ضابطہ کسی بھی چیز کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے فوٹو شوٹ کے لیے پریس کو مدعو کیا۔
جان سینا نے 2019 کے اوائل میں اداکارہ شی شریعت زادے سے ڈیٹنگ کا آغاز کیا، دونوں کی پہلی ملاقات ’پلیئنگ ود فائر‘ کے سیٹ پر ہوئی۔