آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جان سینا کے ساتھ ہمیشہ وفادار رہی: سابقہ منگیتر

ہالی ووڈ اسٹار اور معروف ریسلر جان سینا کی سابقہ منگیتر نکی بیلا نے جان سینا کی شادی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ جان سینا کے ساتھ وفادار رہی ہوں۔

خیال رہے کہ 2018 میں عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے سابقہ منگیتر نکی بیلا کے 6 برس ساتھ رہنے کے بعد شادی سے صرف ایک ماہ قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

اب جان سینا کی دوسری شادی پر نکی بیلا کا ردعمل سامنے آیا ہے جنہوں نے آرٹم چیگونتسیف سے شادی کرلی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔


جان سینا کی شادی پر نکی بیلا نے اپنے سابق منگیتر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ وہ ہمیشہ ہی جان سینا کے ساتھ وفادار رہی ہیں، اور جب وہ 2017 میں ’ڈانسنگ ود اسٹارز‘ میں شامل ہوئی تھیں تو آرٹیم کے ساتھ ان کی کوئی جذباتی وابستگی نہیں تھی۔

واضح رہے کہ 2018 میں نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے 6 سال ساتھ رہنے کے بعد وجہ بتائے بغیر جان سینا سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا۔

نکی بیلا کے بیان میں بتایا گیا کہ ’6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں۔‘

جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی سال 2017 کے ماہِ اپریل میں ہوئی تھی، جبکہ سال2018، 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔ جان سینا نے ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔

جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا۔


اب گزشتہ روز مبینہ طور پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ جان سینا نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت زادے سے فلوریڈا میں خاموشی سے شادی کرلی ہے، 2012 کے بعد جان سینا دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

43 سالہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے اپنی شادی کو ابھی تک تو منظر عام پر نہیں لائے تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ جان سینا نے شادی کی ایک چھوٹی تقریب منعقد کی جس میں قریبی لوگوں نے شرکت کی۔

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور اداکار نے با ضابطہ کسی بھی چیز کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے فوٹو شوٹ کے لیے پریس کو مدعو کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید