• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان سینا نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی

ریسلنگ کی دنیا کے معروف کھلاڑی جان سینا نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت زادے سے فلوریڈا میں خاموشی سے شادی کرلی ہے، 2012 کے بعد جان سینا دوسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

43 سالہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر نے اپنی شادی کو ابھی تک تو منظر عام پر نہیں لائے تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ جان سینا نے شادی کی ایک چھوٹی تقریب منعقد کی جس میں قریبی لوگوں نے شرکت کی۔

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور اداکار نے با ضابطہ کسی بھی چیز کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے فوٹو شوٹ کے لیے پریس کو مدعو کیا۔

جان سینا نے 2019 کے اوائل میں اداکارہ  شی شریعت زادے سے ڈیٹنگ کا آغاز کیا، دونوں کی پہلی ملاقات ’پلیئنگ ود فائر‘ کے سیٹ پر ہوئی۔

جان سینا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی زندگی کو پبلک کرنے کے قائل نہیں۔

جان سینا نے اپنی پہلی بیوی الزبتھ ہیوبرڈیو کو تین سال رشتہ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد 2012 میں طلاق دیدی تھی۔

2018 میں نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے جان سینا سے تعلق کی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا 6 برسوں سے ایک ساتھ تھے، تاہم ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

نکی بیلا کے بیان میں بتایا گیا کہ ’6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں‘۔

خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی سال 2017 کے ماہِ اپریل میں  ہوئی تھی، جبکہ سال2018،  5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔

جان سینا نے ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی۔


جان سینا نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ بتایا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بدترین دن تھا۔

دونوں میں سے کسی نے بھی اس رشتے کو ختم کرنے کی وجہ اپنے مداحوں سے شیئر نہیں کی۔

تازہ ترین