• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ افریقہ میں ایک یونیورسٹی کے دروازے پر یہ فکر انگیز جملے درج ہیں۔

کسی قوم کو تباہ کرنے کےلئے ایٹم بم یا دور تک مار گرانے والی میزائلز کی ضرورت نہیں، بلکہ اس کے نظام تعلیم کا معیار گرا دو ۔

طلبہ و طلبات کو امتحانات میں نقل کرنے کی اجازت دے دو ۔وہ قوم خود تباہ ہو جائے گی۔

اس ناکارہ نظام تعلیم سے نکلنے والے ڈاکٹر کے ہاتھوں مریض مرتے رہیں گے۔

انجینئرز کے ہاتھوں عمارات تباہ ہو جائیںگی۔

معیشت دانوں کے ہاتھوں دولت ضائع ہو جائے گی۔

مذہبی رہنماؤں کے ہاتھوں انسانیت تباہ ہو جائے گی۔

ججز کے ہاتھوں انصاف کا قتل ہو جائے گا ۔

نظام تعلیم کی تباہی قوم کی تباہی ہوتی ہے۔

تازہ ترین