وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ہم نے جلسے کے شرکاء کو روکنے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں لگائی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جلسے کے شرکاء کو روکنے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں لگائی گئی ہے، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر الزام تراشی پر اُتر آئی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپوزیشن کو جلسے کے لیے ماسک اور سینٹی ٹائزرفراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کوہدایت کردی ہے کہ ماسک اور سینٹی ٹائزر فراہم کیے جائیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سیکورٹی اُمور اور عوام کے جان و مان کا تحفظ بھی یقینی بنائے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔