وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8429 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 225 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک کورونا کے 1519134 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 141474 کیسز ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 650 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 134494 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج کورونا وائرس کے باعث مزید 6 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اب تک صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2574 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4406 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 4164 مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 237 مریض زیرعلاج ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کورونا متاثرہ 168 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، اور اس وقت کورونا کے 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 225 کورونا کیسز میں 164 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی 69 ، ضلع شرقی 40، ضلع وسطی 28، ضلع کورنگی 20، ضلع ملیر 5 اورضلع غربی میں 2کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 8، سکھر 6، جامشورو 4، سانگھڑ اور شکارپور میں 3-3 کیسز، دادو، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز اور عمرکوٹ 2-2 کیسز، بدین، جیکب آباد، قمبر، مٹیاری اور میرپورخاص میں1-1 کیس سامنے آیا ہے۔