• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کا ایک سال مکمل، شاہی جوڑے کے پاکستانیوں سے رابطے

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے دورہ پاکستان کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ یاد رہے کہ شاہی جوڑنے نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

برطانوی شاہی جوڑے کے بذریعہ وڈیو لنک پاکستان میں لوگوں سے رابطے ہیں، اس حوالے سے برطانوی شاہی جوڑے کا ایسے افراد سے مکالمہ بھی ہوا جس میں انھوں نے پوچھا کہ کورونا وائرس سے کس طرح متاثر ہوئے ہیں۔ 


برطانوی شاہی جوڑے کی اسلام آباد ماڈل اسکول برائے طالبات کے اساتذہ سے وڈیو کال بھی ہوئی۔ شاہی جوڑے نے اسکول کی تدریسی سرگرمیوں پر کورونا اثرات سے متعلق دریافت کیا۔ 

تدریسی عملے نے برطانوی شاہی جوڑے کو بتایا کہ مارچ سے ستمبر تک اسکول بند تھے۔ شاہی جوڑے کو بتایا گیا کہ رابطہ ایپلی کیشنز کے ذریعے تدریسی عمل جاری رکھا گیا۔ 

برطانوی شاہی جوڑے نے لاہور میں ایس او ایس چلڈرن ولیج کے عملے اور بچوں سے بھی گفتگو کی۔ شاہی جوڑے کو بچوں کو کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تربیت سے آگاہ کیا گیا۔

تازہ ترین