• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری قربانیوں کی تاریخ رقم کررہے ہیں،خالد محمود

لندن(پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان خالد محمودنے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کی جدوجہد میں قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی ہے وہ اپنے حصے کا کردار اداکر رہے ہیں بھارت کی نو لاکھ فوج کے خلاف برسرپیکار ہیں سفارتی محاذ پر بھی کشمیری اور پاکستانی تنظیموں اور کمیونٹی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے ۔مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اورپاکستان کی خاطر اپنی جانوں اور عزتوں کے نزرانے پیش کر رہے ہیں ۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے وفد ساوتھ زون کے صدر چوہدری زاہد اقبال اور لوٹن برانچ کے صدر چوہدری محمد رمضان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے کشمیریوں کے کاز کو اچھی طرح پیش کیا ہے مگر کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جاتے،تحریک کشمیر کے رہنمائوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز برطانوی ایوانوں تک پہنچانے کے لیے بھرپور کوششیں ہو رہی ہیں ممبران پارلیمنٹ کی ایک کثیرتعداد کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرتی ہے البتہ برطانوی حکومت کی پالیسی یہی ہے کہ بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو خودحل کریں کوئی ملک مداخلت کرنے کے لیے تیار نہیں ۔ان حالات میں حکومت پاکستان کو کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔
تازہ ترین