کراچی کے ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے، ڈاکٹر عثمان جناح اسپتال میں شعبہ ای این ٹی کے سابق سربراہ تھے۔
سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق ڈاکٹر عثمان گزشتہ شب 2 بجے انتقال کر گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عثمان کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث اسٹیڈیم روڈ کے نجی اسپتال میں 2 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
ڈاکٹری سیمی جمالی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر عثمان ایک سال قبل جناح اسپتال سے ریٹائر ہوئے تھے۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 35 فرنٹ لائن ورکرز جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک بھر میں 83 فرنٹ لائن ورکرز کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔