قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے دونوں بیٹیوں کو اپنے دل کی دھڑکن قرار دیا ہے۔
کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں دونوں بیٹیوں منسا عامر اور زویا عامر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُن سے محبت کا اظہار کیا۔
انہوں نے بیٹیوں کو اپنی کُل کائنات قرار دیا۔
یا رہے کہ رواں برس جولائی میں محمد عامر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے زویا عامر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ محمد عامر نے لندن میں مقیم نرجس ملک سے 2014 میں نکاح کیا تھا جس کے بعد اس ستمبر 2014 میں ان کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔
محمد عامر کی 19 ستمبر 2014 کو مہندی کی رسم ہوئی، 20 ستمبر 2014 کو ان کی شادی اور 21 ستمبر 2014 کو ان کے ولیمے کی تقریب منعقد کی گئی۔
یاد رہے کہ محمد عامر 2010 میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوران دیگر دو ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے 3 ماہ برطانیہ کی جیل میں سزا بھی کاٹی تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2011 میں ان پر 5سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
محمد عامر اپنی سزا پوری ہونے کے بعد قومی ٹیم میں شامل کرلیے گئے تھے جبکہ محمد آصف اور سلمان بٹ سزا پوری ہونے کے بعد بھی ٹیم میں واپسی کے منتظر ہیں۔