آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پشاور: بھتیجی سے مبینہ زیادتی پر چچا گرفتار

پشاورکے علاقے بازید خیل میں بھتیجی کے ساتھ مبینہ زیادتی پر پولیس نے چچا کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ والدین کی عدم موجودگی میں چچا 7 ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے، پولیس نے ملزم گلزار کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی آر متاثرہ لڑکی نے تھانہ بڈھ بیر میں درج کرائی ہے ، متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا چچا 7 ماہ تک اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ غریب والدین مزدوری کے لیے جاتے تھے اور ان کی غیر موجودگی میں چچا اسے جنسی تشدد کا نشانہ بناتا تھا، انکار کرنے پر چچا جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا اسی ڈر کے باعث خاموش رہی، حاملہ ہونے پر اپنی والدہ کو تمام صورتِ حال بتائی۔


ایس پی صدر سرکل عبدالسلام خالد نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت میں بتایا کہ ملزم گلزار کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، خاتون کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد صورتِ حال واضح ہوجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید