• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھن چکرورتی کے بیٹے، اہلیہ کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی کے اہلِ خانہ کے خلاف ریپ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کی اہلیہ یوگیتا بالی اور ان کے بیٹے مہا اکشے کے خلاف خاتون کے ساتھ ریپ اور حبس بےجا میں رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

چند روز قبل ایک خاتون نے ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں مہا اکشے اور یوگیتا بالی کے خلاف درخواست جمع کروائی تھی۔

خاتون نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے اور متھن چکرورتی کے بیٹے مہااکشے کے درمیان 2015 سے تعلقات قائم تھے۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ مہااکشے نے ایک مرتبہ اُسے نشہ آور چیز پلا کر ان کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش بھی کی۔

خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہااکشے نے اس کے ساتھ شادی کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا لیکن اپنا یہ وعدہ وفا نہیں کیا۔

خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے ممبئی میں درخواست جمع کروانے کی کوشش کی تھی یہ درخواست جمع نہیں کی گئی تھی، بعدازاں وہ دلی منتقل ہوگئی، جہاں اس نے مقامی عدالت میں اس معاملے کی ایف آئی درج کروانے کے لیے درخواست دی جس کی ہدایت پر اب ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے ان کے ابتدائی شواہد کو بنیاد بناتے ہوئے اس کیس میں ایف آئی درج کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد ایف آئی آر درج کروادی گئی۔

تازہ ترین