• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو بچوں نے عمران خان کو نانی یاد دلا دی ہے، مریم اورنگ زیب


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب دو بچوں نے آپ کو نانی یاد دلا دی ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جن دو بچوں کی بات کر رہے ہیں، اُنہوں نے اُن کو نانی یاد کروا دی ہے۔


مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے اب تو خود تسلیم کرلیا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری اُن کی نالائقی اور چوری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین