• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، مریم اورنگزیب جلسہ گاہ میں پولیس اہلکاروں پر برس پڑیں


ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب جلسہ گاہ میں پولیس اہلکاروں پر برس پڑیں۔ مریم اورنگزیب نےمبینہ طور پر پولیس کی جانب سےگراؤنڈ بند کیے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

کارکنوں کو روکنے پر جلسہ گاہ میں تعینات اہلکاروں سے مریم اورنگزیب کی تلخ کلامی ہوگئی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو پانی تک جلسہ گاہ کے اندر لے جانے نہیں دے رہی، حکومت سے کہتی ہوں کہ اگر روک سکو تو روک لو۔


جناح اسٹیڈیم آمد کے موقع پرمریم اورنگزیب نے تیاریوں کے حوالے سے کارکنوں سے بات چیت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج کا جلسہ تاریخی جلسہ ہو گا، جلسہ گاہ کی طرف آنے والے راستے بند کر دیئے گئے ہیں، لوگوں کو دو کلو میٹر پیدل چل کر آنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو لاہور سے بھی پیدل چل کر آنا پڑا وہ پہنچیں گے۔

تازہ ترین