آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے بکرا منڈی کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 30 سالہ عبدالمالک کو زخمی کردیا ، گلبہار کے علاقے ناظم آباد دو نمبر کے قریب چھینا جھپٹی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 38سالہ زبیر زخمی ہوگیا، نیوکراچی کے علاقے سیکٹر 5سی میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 35 سالہ جاوید حسین کو زخمی کردیا۔ گلشن معمار تھانے کی حدود بہادر گوٹھ کچی آبادی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ شاہد خان جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید