• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ کے جلسے میں کتنے لوگ تھے،عوام نے دیکھ لیا، فردوس شمیم نقوی

کراچی(اسٹاف رپوٹر) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے انصاف ہائوس میں حلیم عادل اور خرم شیر زمان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ اور ان کے حواریوں کو کورونا کے کیسز نظر نہیں آرہے،یہ ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم سے کہہ رہے تھے کہ مکمل لاک ڈاؤن ہونا چاہیے،ناصر شا ہ اور مرتضیٰ وہاب بڑی بڑی باتیں کرتے تھے وہ اب خاموش ہیں،گوجرانوالہ کی آبادی 1 کروڑ 68 لاکھ ہے،لالہ موسیٰ کی آبادی 27 لاکھ جہاں سے بلاول زرداری اور قمر الزمان کائرہ آئے،مریم نواز لاہور سے آئیں، مولانا بھی لاہور سے آئے،ساڑھے 5 کروڑ آبادی میں ہونے والے جلسے میں کتنے لوگ تھے وہ عوام نے دیکھا،مولانا بھول گئے جب ان کو امریکا سے پیسے مل رہے تھے تب وہ امریکا کی تعریف کرتے تھے اورکل وہ آمریکا کو للکار رہے تھے،جو منتخب نہیں ہوا اس نے طوفان بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ہے،مرکزی رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کپتان سلیکٹڈ ہے اور اللہ نے اسے پاکستان کے لیے سلیکٹ کیا ہے،سینٹرل پنجاب سے 15 ہزار سے بھی کم لوگ نکلے،جو وفاق کی جماعتیں تھیں وہ اب علاقوں کی جماعتیں بن چکی ہیں،اپوزیشن میں ایک سندھ کارڈ، ایک پنجابی کارڈ ایک مذہبی کارڈ کھیل رہا ہے،عمران خان کے پاس اس وقت صرف پاکستان کارڈ ہے، پی ٹی آئی رہنما خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اجازت دیتے ہیں تو ہم بھی جلسے کریں گے،پی ڈی ایم کی گوجرانوالہ کی ناکامی کو پوری قوم نے دیکھا۔

تازہ ترین