• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریگزٹ، یورپین یونین سے ٹریڈ ایگریمنٹ کیلئے مذاکرات کا خاتمہ ہوگیا، ڈاؤننگ سٹریٹ

لندن( پی اے ) ڈائوننگ سٹریٹ نے کہا ہے کہ یوکے اور ای یوکے درمیان پوسٹ۔ بریگزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے لئے بات چیت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔نمبر 10 کی دلیل ہے کہ اگلے ہفتہ مسلسل بحث میں اس وقت تک ’’ کوئی نتیجہ ‘‘ برآمد نہیں ہو سکتا جب تک کہ ای یو ایک پارٹنز شپ کے تفصیلی قانونی مسودہ پر بحث کے لئے تیاری نہ کر لے۔ برطانیہ کے ٹاپ مذاکرات کار لارڈ فراسٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے ای یو ہم عصر مائیکل برنیئرسے کہہ دیا ہے کہ پیر کے روز طے شدہ بات چیت کے لئے اب کوئی بنیاد نہیں ہے۔نمبر 10 نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے اگلے ہفتہ دوبارہ فون پر بات چیت کے لئے اتفاق کیا ہے۔ قبل ازیں ای یو کمیشن کے صدر ارسولا وان ڈرلین نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں کہا تھا کہ برسلز کی مذاکراتی ٹیم اگلے ویک اینڈ پر تیز رفتار مذاکرات کے لئے لندن جائے گی۔ یورپ کے لئے فرانسیسی وزیرکلیمنٹ بیون نے بی بی سی نیوز نائٹ سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ای یو کسی بھی قیمت پر ڈیل کی کوشش نہیں کر رہی، ہم برطانیہ کو سننا چاہیں گے کہ وہ ہم سےکیا کہتے ہیں دریں اثناریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کورونا وائرس کی وبا اوربریگزٹ سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے معاشی استحکام میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے ، برطانیہ کی کریڈنگ ریٹنگ کو کم کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے کسی ڈیل پر دوطرفہ اتفاق رائے کے ذریعے کسی ڈیڈ لائن پر پہنچنے کے لئے اس ویک اینڈ پر ایک ای یو کانفرنس کا انتظام کیا تھا۔ مگر اب تک ماہی گیری کے حقوق اور بزنسز کے لئے سرکاری مدد پر بڑے پیمانے پر عدم اتفاق پایا جاتا ہے۔برطانیہ نے جمعہ کے روز ای یو کو اپنا سخت پیغام دیا ہے۔صبح کے وقت بورس جانسن نے کہا کہ ان کا ملک کسی معاہدہ کے بغیر اگلے سال تجارت کے لئے’’ اچھی طرح تیار ‘‘ ہے، حالانکہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ بات چیت ختم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ای یو نہ چاہتے ہوئے بھی ایک جامع فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے برطانوی ترجیحی آپشن پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہےجس کی بنیاد بلاک کے کینیڈا سے موجودہ انتظامات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ لازمی طور پر متبادل پر بھی غور کرے گا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا ای یو سے انتہائی سے زیادہ محدود معاہدہ ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوتا تو تو کوئی نکتہ سامنے نہیں آئے گا۔ ای یو اس موقف کا اظہار کرتے ہوئے موثر طور پر ان متبادل کو ختم کر چکی ہے کہ وہ اپنی مذاکرات کی سمت تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔برطانیہ اور ای یو ایک ’’ زیرو۔ ٹیرف ‘‘ معاہدہ کی توقع کر رہے ہیں تاکہ 31 دسمبر کو برطانیہ کے پوسٹ ۔ بریگزٹ ٹرانزیکشن پیریڈ کے اختتام پر اپنے تجارتی تعلقات کو برقرار رکھا جائے۔ اگرکوئی ڈیل نہیں ہو سکی تو وہ ورلڈ ٹریڈنگ آرگنائزیشن کے قوانین پر عمل کریں گے جس کا مطلب یہ ہوا کہ ٹیرف لاگو ہوں گے۔ جمعہ کے روز ای یو کانفرنس کے اختتام پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ایک ڈیل بہتر ہوگی اور دونوں فریقوں کو سمجھوتہ کی ضرورت ہوگی۔ فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے کہا ہے کہ برطانیہ کو ای یو کی بہ نسبت ایک بریگزٹ ڈیل کی زیادہ ضرورت ہوگی ۔شیڈو کیبنٹ آفس منسٹر راکیل ریوزنے برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انتہا سے واپس آجائے اورکرنسی روک دے۔ ان کا کہنا تھا کہ بارڈر پر کسی قسم کے ٹیرفس اور تاخیر سے گڈز کے آزادانہ بہائو میں مشکل پیش آئے گی چاہے وہ خوراک ہو یا ادویات۔  

تازہ ترین