• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن:حسن نواز کے دفتر کے باہر مظاہرہ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ حسن نواز کے دفتر کے باہر (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرےکے خلاف نعرے بازی کی۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں بھی حسن نواز کے دفتر سے خطاب کیا تھا اور آج بھی گوجرانوالا میں پی ڈی ایم جلسہ میں خطاب کریں گے۔ دوسری جانب ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں چند افراد موجود تھے۔

تازہ ترین