• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلزپارٹی کی خواتین عہدیداروں کا دورہ کوہاٹ

پشاور( نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا خواتین ونگ کے صوبائی عہدیداران نے کوہاٹ کا دورہ کیا۔کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کوہاٹ اور ضلع ہنگو سے کثیر تعداد میں خواتین کارکنان نے شرکت کی کوہاٹ ڈویژن، ڈسٹرکٹ کوہاٹ و ڈسٹرک ہنگو خواتین تنظیم سازی کے حوالے سے کے ڈی اے کوہاٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس شروع ہونے سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی اجلاس سے صوبائی وومن ونگ کی جنرل سیکرٹری و سابقہ ایم پی اے شازیہ طہماس، انفارمیشن سیکرٹری و سابقہ ایم پی اے مہر سلطانہ، نائب صدر اشبر جدون، ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی مسرت، ڈویژنل جنرل سیکرٹری صائمہ عمر نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مخالفین پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے خائف ہو چکے ہیں اور آئے روز نیب گردی کے ذریعے پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے گجرانوالہ کے کامیاب جلسے کے بعد حکومت اپنے مستقبل کے لئے فکر مند ہو چکی ہے عوام بہت جلد اس نااہل حکومت سے چھٹکارا حاصل کرلینگے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین آئندہ الیکشن کی تیاری کریں اور گھر گھر پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔اجلاس میں کوہاٹ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کوہاٹ اور ہنگو کی سطح پر شعبہ خواتین کے لئے نام بھی تجویز کئے گئے۔
تازہ ترین